ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

قصور میں بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اہم کردار ادا کرے گا
0
71

قصور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا-

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی دعوت پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے پر سارہ احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام نہایت خوش آئند ہے چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہترین کام کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قصور میں بچوں کے تحفظ کیلئے چیئرپرسن سارہ احمد کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور دیگر اقدامات قابل تعریف ہیں۔ عوامی آگاہی کی بدولت قصور میں کچھ عرصے میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے مکمل سپورٹ ہے۔

وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے،وزیراعلیٰ سندھ

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپورٹ سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم ہوں گی قصور میں زینب اور دیگر کمسن بچیوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ قصور میں عوامی آگاہی مہم کی بدولت بچوں سے زیادتی اور استحصال کے واقعات میں واضح کمی ہوئی ہے قصور میں بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اہم کردار ادا کرے گا چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے ہمیشہ سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ملک احمد خان کا شکریہ ادا کیااور ان کی شکر گزار ہوں چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔

جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ پورے ملک میں پہلی دفعہ پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی شکر گزار ہوں۔ پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

اسپیکر ملک احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ فضل الرحمان، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد اور مختلف محکموں کے نمائندوں سمیت دیگر موجود تھے-

پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

Leave a reply