چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

ہمیں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے کے لئے عملی قدم اٹھانا چاہیے
0
65
musarrat misbah

آج کل چائلڈ لیبر پر بہت زیادہ بات ہو رہی ہے ، جب کسی بڑے اور امیر گھر میں کسی بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آتا ہے تو ہر طرف سے چائلڈ لیبر پر بات ہوتی ہے لیکن کچھ دن کے بعد وہی خاموشی اور وہی ظلم و ستم چلتا رہتا ہے. چائلڈ لیبر پر بات کرتے ہوئے معروف بیوٹیشن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر آج سے نہیں ہے جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے . لیکن اب میڈیا کی خواتین صحافی اس ایشو کو زیادہ سے زیادہ ہائی لائٹ کررہی ہیں. اور میرے حساب سے خواتین صحافی ایسے ایشوز کو اٹھا کر بہت اچھا اقدام کررہی ہیں.

”ہمیں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر نہ صرف بات کرنی چاہیے بلکہ اس کے خاتمے کے لئے بھی عملی قدم اٹھانا چاہیے.” انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نہ صرف اپنی ہمت بڑھائیں بلکہ دوسروں کو بھی متحرک کریں اور چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائیں اور جہاں اور جو ایسا کر یا کروا رہا ہے اسکو رپورٹ کریں . انہوں نے کہا کہ غربت ہے ، ہم مانتے ہیں ، تعلیم نہیں ہم مانتے ہیں ، کیا قرآن مجید بھی نہیں ہے؟ جس میں بچوں کے حوالے سے بہت ساری باتیں کہ گئی ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر زور دیا گیا ہے.

رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

Leave a reply