کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ حیدرآباد نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان جمع کروایا گیا مجرم ماجد علی نے سال 2022 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدر آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
کراچی:لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے 15 شکایات موصول ہوئی۔
قبل ازیں تلہ کنگ میں کھوئیاں کے رہائشی محمد افضل ولد سردار خان نامی درندہ صفت شخص نے دل سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا-
تھانہ ٹمن میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی کے والد محمد نعیم کا کہنا تھا کہ گلشن بروال داخلی بلال آباد کا رہائشی ہوں اور گزشتہ تین سال سے کھوئیاں میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں اور میانوالی روڈ دندہ شاہ بلاول ہوٹل پر مزدوری کرتا ہوں، ہوٹل پر موجود تھا کہ گھر سے بیوی نے بذریعہ فون کال اطلاع دی کہ ہماری بچی م ن کو محمد افضل سکنہ کھوئیاں جوکہ ان کا پڑوسی ہے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے-
لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی
گھر پہنچ کر جب اپنی بچی سے پوچھا تو اس بتایا کہ میں گھر سے قینچی دینے پڑوسی محمد افضل کے گھر گئی تو وہ گھر میں اکیلا تھا محمد افضل نے مجھے کمرہ میں بلایا اور گود میں بٹھا کر کہا کہ شلوار اتارو جس پر میں نے انکار کیا تو اس نے زبردستی میری شلوار اتار کر سخت زیادتی کی ہے، متاثرہ بچی کے والد نے ایس ایچ او تھانہ ٹمن، ڈی ایس پی تلہ گنگ سرکل ڈی پی او تلہ گنگ سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔