سیلاب متاثرین کے سڑک کنارے سوئے بچوں کوٹرک نے کچل دیا

کراچی :بدين کے علاقے گولارچی ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے ہوئے سیلاب متاثرین 3 بچوں کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق سامان سے لدھا ہوا ٹرالر تیز رفتاری سے سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران سڑک کے کنارے سوئے ہوئے سیلاب متاثرین کے بچوں پر چڑھ گیا۔

جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

حادثے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ورثا کی جانب سے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے احتجاج بھی کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

ادھرکراچی میں ڈینگی کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 69 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 65 کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 26 ، ضلع جنوبی 10، ضلع غربی 6 ،ضلع کیماڑی 4 اور ضلع ملیر 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں 2 ہزار 568 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments are closed.