چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرلگی جنگلات کی آگ مزید پھیل گئی-
باغی ٹی وی: "روئٹرز” کے مطابق خوفناک آگ نےامریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلاکرایا گیا ہے-
حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کرراکھ ہوگئی ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے جو پھیل رہی ہے اور ہنگامی صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے،کیونکہ جنوبی نصف کرہ کے موسم گرما میں مقامی درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ (40 سیلسیس) سے تجاوز کر گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے بعد حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا اور آگ چلان نامی علاقے میں لگی تھی حکام کے مطابق آگ ارجنٹائن سے آنے والی خشک اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لگی حکام کے مطابق خطرے کے پیش نظر جنوبی علاقوں میں سات پارکوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔