چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان روابط کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان کے مطابق وہ پاکستان اور افغانستان کی جانب سے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح پر لے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چین کو یقین ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک سہ فریقی چین، افغانستان، پاکستان وزرائے خارجہ ملاقات کے نتائج پر عملدرآمد کر رہے ہیں اور چین ان کے تعلقات کی بہتری اور فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کے قیام کے لیے کام کرنے پر آمادہ ہے۔
پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا