چین ہر حال میں پاکستان کا ثابت قدم دوست رہا،شیری رحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے قومی دن کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز ریپبلک آف چائنہ کو اس کی 73ویں سالگرہ اور قومی دن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے بیچ گرمجوشی، بھائی چارے اور پائیدار رشتے کا ثبوت ہے۔ چین ہر مشکل میں پاکستان حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی مشکل ترین گھڑی میں ہم چین کی حکومت، عوام اور چین کے پاکستان میں سفیر کی مسلسل حمایت کے لیے انتہائی شکر گزار ہیں۔ چین نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اب تک 90.2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنا کا اعلان کیا ہے جو کسی بھی ملک سے آنے والے امداد میں سب سے زیادہ ہے
پیپلز پارٹی کی رہنما ،شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین کی حکومت اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ چین ہر حال میں پاکستان کا ثابت قدم دوست رہا ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہم چین کی حکومت کے بہت مشکور ہیں۔ پاک چین دوستی زندہ آباد۔
واضح رہے کہ چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس حوالے سے چین میں قومی پرچموں سے سجاوٹ کی گئی ہے ا س دن کو چین میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یکم اکتوبر سن 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان ہوا تھا۔یکم اکتوبر 1949 میں چین کا قومی پرچم تیان من اسکوائر پر لہرایا گیا۔ یہ وہ دن تھا جب دنیا پہلی بار عوامی جمہوریہ چین کے نام سے قائم ہونے والے ایک وطن سے متعارف ہوئی
پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان اورچین دوعظیم اور بااعتماد دوست ہیں،شہباز شریف
چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا،وزیراعظم