مزید دیکھیں

مقبول

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں محکمہ...

عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے،چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا...

چین کے نائب صدر کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں‌ ہوئی جس میں حکومتی اراکین، غیر ملکی سفراء نے شرکت کی .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازا

واضح رہے کہ چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچے تو نورخان ائیر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ نورخان ائیر بیس پہنچنے پر چینی نائب صدر کو ننھے منے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔دورے کے دوران چینی نائب صدر وام کی شن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے علاوہ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔چین کے نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان درینہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے،چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan