چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

چین پاکستان تعلقات دو طرفہ ریاستی تعلقات کے ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں، چینی وزیراعظم

چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،
اسلام آباد میں نور خان ائربیس پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے،یہ دورہ کسی بھی چینی وزیر اعظم کا 11 برس بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے.چینی وزیراعظم طیارے سے باہر آئے تو انہوں نے ہاتھ ہلایا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جواب دیا، چینی وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا،، چینی وزیراعظم کو اسلام آباد پہنچنے پر ایئر پورٹ پر ہی 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بعد ازں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم بات چیت کرتے ہوئے آگے بڑھے،بعد ازاں چینی وزیراعظم لی چیانگ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گاڑی پر سوار ہوکر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کے لئے روانہ ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم لی چیانگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی،عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم، اور اپنے بھائی کے ایک تاریخی اور نتیجہ خیز دورے کا منتظر ہوں جو ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرے گا۔ ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی فائدہ مند تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کریں گے۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان تعلقات دو طرفہ ریاستی تعلقات کے ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں،پاکستان پہنچنے کے بعد چینی وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کرنے پربہت خوشی ہے،جیسےہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے جب کہ پاکستان چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے، پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں ، 73سال میں دونوں ممالک نےمستقل اعتماد قائم رکھااورایک دوسرےکی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی وزیرِ اعظم کی ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہونگیں. دونوں وزراءِ اعظم چین پاکستان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، جس میں سی پیک 2 کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل ہیں. تقریب میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ورچوئل افتتاح بھی شامل ہے.وزیراعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، چینی وزیراعظم ایس سی او اجلاس میں بھی شریک ہوں گے،انتہائی ہائی لیول ایونٹ اسلام آباد میں ہو رہا ہے، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے

شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

Comments are closed.