چین نے پاکستان کو 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 لانگ رینج اینٹی بلاسٹک ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ تفصیلات حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حاصل کی گئی سفارتی کامیابیوں کے حوالے سے جاری کی گئیں۔حکومت کے مطابق امریکا نے بھارت کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور تجارتی مذاکرات کی تصدیق بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈ بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر کی ترقیاتی فنانسنگ اور روس کے ساتھ کراچی میں اسٹیل مل کے قیام کے لیے 2.6 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

مزید برآں، چین کی بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی میں پاکستان کی شمولیت، 2024 میں 2.5 ارب ڈالر سے زائد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا انسداد دہشت گردی کمیٹی میں وائس چیئرمین منتخب ہونا بھی ان کامیابیوں کا حصہ ہے۔حکومت پاکستان کے مطابق چین کی جانب سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی کی گئی ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت دی جائے گی۔

آذربائیجان نے پاکستان سے 2 ارب ڈالر مالیت کے 40 JF-17 طیارے خریدنے اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 3 سے بڑھ کر 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یہ تمام کامیابیاں پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اقتصادی و سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

بلال بن ثاقب کی اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقا تیں

Shares: