چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرغز، ضلع صوابی میں فری آئی میڈیکل کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کے پوزیشن نہ بدلنے اور بھارت کو سلامتی کونسل ارکان کو جواب دینے کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم کشمیر کے معاملہ پر حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی مراکز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اگر دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی تو تشویشناک صورتحال سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا ٹاسک ٹیم کے حوالے کر دیا گیا اور رواں سال تین لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کی جائے گی۔ وفاق پاسکو کے کوٹے سے خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آٹے کی قیمت میں ناجائز اضافہ پر 376 فلور ملوں کے خلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 9 کروڑ 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 15فلورملوں کے لائسنس جبکہ 180 فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کردیا گیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمیت میں بلا جواز اور خودساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔
15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید