چین کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی
وزیراعلی ٰپنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے،مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنیوالی پہلی خاتون وزیراعلی ٰہونگی،چین کی حکمران کمونسٹ پارٹی کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازکو باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی،سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا ،پنجاب اور چین کے نجی سیکٹرز کے درمیان کاروبار ی اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا ،دعوت نامے میں پاک،چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا گیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعما ء ملاقات کریں گی
Shares: