چین کی طرف سے پاک فوج کے لیے کورونا ویکسین کا عطیہ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

چین کی طرف سے پاک فوج کے لیے کورونا ویکسین کا عطیہ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کی طرف سے پاک فوج کے لیے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا گیا ہے

پاک فضائیہ کا طیارہ ویکسین لے کر راولپنڈی پہنچا ،راولپنڈی میں کووڈ19 ویکسین کی حوالگی کی تقریب ہوئی،پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کر دی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج چین کی طرف سےویکسین لینے والی پہلی فوج ہے،پاک فضائیہ کا الیوشن78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین لایا،پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزہمارے اصل ہیرو ہیں،پاک فوج نے چینی آرمی کی طرف سے عطیہ کی گئی تمام ویکسین قومی ویکسین مہم میں دے دی

پاک فوج نے ویکسین عطیہ کیے جانے پر پی ایل اے سے اظہار تشکر کیا ہے

ویکسین حوالگی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی ،پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے،

Comments are closed.