چین کو کرونا وائرس سے متعلق حقائق چھپانے پرجواب دینا ہوگا ، برطانیہ بھی امریکہ کی حمایت میں آگیا

لاہور:چین کو کرونا وائرس سے متعلق غلط بیانی کا جواب دینا ہوگا ، برطانیہ بھی امریکہ کی حمایت میں آگیا ،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے بعدبرطانیہ نے بھی چین کوواضح پیغام دے دیا ہےکہ اس کو کرونا وائرس سے متعلق حقائق چھپانے کے متعلق جواب دینے ہوں‌گے

باغی ٹی وی کےمطابق پچھلے چند دنوں سے امریکہ کی طرف سے الزامات کا سلسلہ جاری تھا ، امریکہ اس سارے حادثے کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا رہا ہے، جبکہ چین اس بات کا انکاری ہےکہ یہ وائرس اس کی لیباٹری میں تیارہوا ہے

ذرائع کےمطابق امریکہ کے بعد امریکہ کے پرانے اتحادی برطانیہ نے بھی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے چین کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسے یہ بتانا ہوگا کہ اس نے کرونا سے متعلق دنیاسے حقائق کیوں چھپائے رکھے ہیں‌،

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ نے اس سلسلے میں برطانوی حکومت کا واضح موقت بیان کردیا ہےکہ چین کو حقائق بتانا ہوں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.