باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چائنہ نے بھارت کو ایسی پھینٹی لگائی ہے کہ مودی کے چاروں طبق روشن ہو گئے ہیں،لداخ میں چینی فوج نے بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، چین نے کہا کہ بھارتی فوج نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا اسلئے مارے گئے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ چینی فوج نے مودی کے اس بیان کہ گھس کر ماریں گے کو زیادہ ہی سیریس لے لیا ہے،حالت یہ ہے کہ بھارتی فوج اپنے فوجی مروا رہی ہے،لداخ میں 45 سال بعد ہونیوالے تصادم میں بھارتی کرنل سمیت 2 نہیں 13 فوجی ہلاک ہو گئے، اب مودی اور بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا، کسی کی جانب سے سرجیکل سٹرائک ،رافیل کا کوئی شور نہیں ہے،ابھی تک بھارتی میڈیا اور مودی اصل حقائق سامنے لانے کی ہمت نہیں کر رہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ہلاکتین دونوں جانب ہوئی لیکن چین نے کلیر کر دیا کہ انکی جانب ایک کو خراش بھی نہیں آئی، محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہ لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ہے،قوم یہ جاننے کی مستحق ہے کہ انتقامی کارروائی کی بات کیوں نہیں کی جارہی ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل سے جاری کشیدگی میں چائنہ اور بھارتی فوج کے مابین میں اضافہ ہوا ہے جس میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، اس سے پہلے دونوں فوجوں میں ناکام مذاکرات ہوئے کیونکہ چین یہ علاقہ چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا،اور بھارت نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی،لیکن بھارتی میڈیا ڈھول بجا رہا تھا کہ چین پیچھے ہٹ گیا، چین ڈر گیا، چین نے بھارت کا وہ حال کرنا ہے جو امیر غریب سے کرتا ہے

مودی جانتا ہے کہ چائنہ اسکے علاقے میں گھس گیا ہے، چاینہ نے متعدد بار بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور اب بھی چین رکے گا نہیں مزید آگے بڑھے گا کیونکہ چین کو پتہ ہے کہ اسوقت بھارت اکیلا ہے اسکے تمام پڑوسی ممالک سے تعلقات خراب ہیں، بھارت کی اکانومی تباہ ہو چکی ہے اور مذہبی فسادات کی وجہ سے بھارت اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 1975 کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے کہ جب چین کے ہاتھوں بھارتی فوج کی ہلاکت ہوئی ہے ،بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے لیکن بھارت ڈٹا ہوا ہے، ایسے میں چین نے بھارت کو دھمکی دے دی کہ کچھ مبینہ بھارتی ماہرین چین کی تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہم انہیں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ چین ایسے لوگوں کو سبق سکھانے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، بھارت میں کچھ لوگوں نے چین کے خلاف ایک سیمینار کا انعقادکیا تھا جس کی وجہ سے چینی حکومت غصے میں ہے۔ اس سیمینار میں بھارت کو چین کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے اور چین کی ‘ون چائنا’ پالیسی کو نشانہ بنانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اس پر چائنہ نے رد عمل دیا اور کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ وہ ہمیں شکست دیں گے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر بھارت ایسا سوچتا ہے تو وہ اس کی بڑی قیمت ادا کرے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی چین نے بھارت میں گھس کر بھارتی فوجیوں کو گرفتار کر لیا تھا اور منت سماجت کے بعد انہیں چھوڑا گیا تھا لیکن بھارت نے ہٹ دھرمی نہیں چھوڑی،اس لئے وہ اپنے ہی فوجی مروا رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے بھاری جنگی ہتھیار لداخ پہنچا دیئے ہیں ، آج کے حملے کے بعد بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت بھارتی افواج کے سربراہان کا اجلاس ہو اجس میں یہ نہیں سوچا گیا کہ چائنہ کو جواب کیسے دینا ہے بلکہ یہ سوچا گیا کہ چائنہ کو ٹھنڈا کیسے کرنا ہے،کیونکہ سب کو معلوم ہے اس بات بھارت کو بہت مار پڑنی ہے نہ صرف چائنہ سے بلکہ دیگر ممالک سے بھی، انڈین میڈیا کے مطابق وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوج کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مذاکرات بھی کئے گئے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا،پہلے کہا کہ بھارتی فوجی مرے، پھر کہا نہیں ، پھر کہا بھارتی نہین چینی بھی مرے ہیں، پھر کہا کہ بھارتی فوجی حادثے کا شکار ہوئے ہیں، بھارتی میڈیا اپنی عوام کو گمراہ کرنے میں لگا ہوا ہے، میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ چین لداخ مین پیچھے نہیں ہٹے گا،اور نہ ہی ہٹنے والا ہے، آگر پیچھے جانا ہوتا تو آگے ہی نہ آتا، گزشتہ شام کی جھڑپ سے ظاہر ہو گیا کہ حالات کشیدہ ہین اور مزید خراب ہو سکتے ہین، بھارتی میڈیا کی خبروں پر نہ رہیں ، جس طرح مودی جھوٹا ہے اسی طرح بھارت کا میڈیا بھی جھوٹا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چائنہ سرحدی کشیدگی ختم کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تا ہم اس دوران بھارت نے حملہ کر کے جارحیت کا مطاہرہ کیا جو قابل مذمت ہے، چین نے بھارتی فوج کو مضبوط جواب دیا، دونوں ممالک میں کشیدگی جاری ہے، مودی کا کریڈٹ ہے کہ اس نے اتنے سالوں بعد لداخ مین بھارتی فوجی مروائے اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلیل و رسوا کروا دیا،میں آپ کو یاد کروا دوں کہ جنرل حمید گل مرحوم نے کہا تھا کہ مودی انڈیا کو تباہ کر کے جائے گا ،وہ پاکستان کے لئے بڑا تحفہ ہے،اللہ جنرل حمید گل کے درجات کو بلند کرے اور انکی کہی گئی باتوں کو پورا کرے، آمین

Shares: