اسلام آباد: چین نے پاکستان کو دئیے گئے دوارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی موخر کر دی ہے۔
باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23 مارچ کو ختم ہونی تھی چین نے ادا ئیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کر دی۔
2ارب ڈالر کا ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے ہوئے تھے جبکہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کو اس حوالے سے خط لکھ کر درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 14 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے جس سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کابوجھ کم ہوا ہے-
قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا تھا،اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے دو ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کیا ہے، پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے-
اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔