اسلام آباد: چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔
باغی ٹی وی : ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیےقرض پر سودکی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے، پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔
حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض رول اوور پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے جب کہ وزارت خزانہ چین کی جانب سے باضابطہ جواب کی منتظر ہے، جنوری میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی تھی،پاکستان نے اس رقم کی ادائیگی کے لیے ایک سال کی مہلت طلب کی تھی۔