اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ چین غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے، جبکہ اس کی جغرافیائی اور علاقائی حیثیت بدلنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔چینی مندوب نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کا تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی ہی واحد حل ہے۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی سخت مذمت کی ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اجلاس میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور ہمیشہ انہی کا رہے گا، پاکستان اس قبضے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں، برطانوی، فرانسیسی اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی غزہ پر اسرائیلی قبضے کو مزید خون ریزی، تباہی اور انسانی المیے کا باعث قرار دیا۔

اجلاس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوراً فوجی کارروائیاں بند کرے اور غزہ میں امداد پر سے عائد پابندیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرے۔

ہتھیار ڈال کر آئین کے دائرے میں بات کرنے والوں کو خوش آمدید، وزیراعلیٰ بلوچستان

امریکا روس کو مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے، یورپی یونین

حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ جنگ ختم ہو سکتی ہے، نیتن یاہو

پنجاب کا ثقافتی ڈاکخانہ اور سیاسی تھیٹر

Shares: