چین اور پاکستان نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے۔
باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب میں شرکت کی، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خرم دستگیر بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کےلیےیہ اہم موقع ہے،12 سو میگاواٹ جوہری پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا چشمہ سی فائیو منصوبے کو بغیر تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالرز کا منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔
چین اورپاکستان کےدرمیان چشمہ 5 نیوکلیئرپاورپلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پردستخط
وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قرار دیا ہے مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کیلئے پرعزم ہے، چین کی طرف سے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے، یہ معاہدہ چین کے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کا پاکستان پر اعتماد کی علامت ہےآئی ایم ایف معاہدہ تاخیر کا شکار ہونے پر چین نے ہماری مدد کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے بےحد مشکور ہیں، چینی حکومت کے ساتھ سمجھوتے میں اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا بھی مشکور ہوں، پاکستان کےعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ہے، منصوبے کی کل لاگت 400 ارب ڈالر ہے، گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا، میں اور میری ٹیم منصوبے کے لیے چین گئے تھے، پاکستان کی موجودہ فوجی قیادت کے منصوبے میں دلچسپی لینے پر شکر گزار ہوں۔
لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سےتوانائی کی پیداوار شروع
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addressing a ceremony for signing of agreement for Unit 5 of Chashma Nuclear Power Plant (C-5) in Islamabad on 20 June 2023. pic.twitter.com/SpDU8206SM
— PMLN (@pmln_org) June 20, 2023
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے لیے پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کے لیے سامنے آیا ہے، سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں لگانے کا فیصلہ ہو گیا تھا، تاہم پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا دنیا میں افراطِ زر کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں، چینی کمپنی نے افراطِ زر کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھائیں، چینی کمپنی نے میری درخواست پر 30 ارب روپے کی رعایت دی ہے۔
عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت …
دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستان سویٹ ہومز کو ٹرانسپورٹ وینز عطیہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سویٹ ہوم بچوں کیلئےایک بہترین ادارہ ہے ہم نے مل کر پاکستان کو عظیم بنانا ہے اور قائداعظم کا خواب پورا کرنا ہے وزیراعظم شہباز شریف سویٹ ہومز کے بچوں کیساتھ وین میں بھی بیٹھے اور بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بچوں محنت کرو، خوب محنت کرو، قوم کےعظیم معمار بنیں۔ تعلیم حاصل کرکے اچھےعہدوں پر فائز ہو کر ملک کی خدمت کریں۔