جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کو سپورٹ کرنے کا الزام

یوکرین کو 50 بلین ڈالر کے قرض کی تکنیکی تفصیلات کو آنے والے ہفتوں میں حتمی شکل دی جائیں گی۔
0
108
china

اٹلی: جی 7 ممالک نے چین پر روس کو سپورٹ کرکے یوکرین کے خلاف جنگ کو مزید بڑھا نے کا الزام لگایا ہے-

باغی ٹی وی : جی 7 ممالک کی میٹنگ جمعے کے دن اٹلی میں ہوئی جہاں میزبان اٹلی سمیت امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے سربراہان مملکت شریک ہوئے جی 7 اجلاس میں سربراہان نے چین کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئےکہا کہ چین کی جا نب سے روس کے ڈیفنس انڈسٹریل بیس کو سپورٹ کرنے سے روس کو یوکرین میں اپنی غیر قانونی جنگ کو جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے جس کے بہت اہم اور وسیع تر سکیورٹی مضمرات ہیں۔

جی 7 ممالک نے مطالبہ کیا کہ چین، روس کو ہتھیاروں اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی روکے جو روس کے ڈیفنس سیکٹر کو مدد دے رہی ہیں، بصورت دیگر چینی اداروں کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،جی سیون نے مزید کہا کہ یوکرین کو 50 بلین ڈالر کے قرض کی تکنیکی تفصیلات کو آنے والے ہفتوں میں حتمی شکل دی جائیں گی۔

صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے …

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز فروری 2022 میں ہوا تھا اور ایک رپورٹ کے مطابق جنگ میں اب تک 50 ہزار سے زائد روسی فوجی جبکہ 31 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ائٹ ہاؤس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرتا ہے اور اس کا مقصد حماس کے ساتھ خلیج کو پاٹنا اور جلد کسی معاہدے تک پہنچنا ہے، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے اٹلی میں G7 رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ حماس کو ترغیب دے کہ وہ امریکی تجویز کو قبول کرے۔

وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے،وزیراعلیٰ سندھ

سلیوان نے پہلے کہا تھا کہ حماس کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز میں جو تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں وہ دراصل معمولی تھیں۔ امریکہ اس تجویز میں خلا کو پر کرنے کے لیے مصر اور قطر کے ساتھ مل کر کام کرے گا، امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے حماس کے بعض تبصروں کو حسب توقع بیان کیا۔

Leave a reply