یہ بزدلانہ حملے کرنے والے بازرہیں :چین کا کوئٹہ حملے پر ردِعمل، حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: یہ بزدلانہ حملے کرنے والے بازرہیں :چین کا کوئٹہ حملے پر ردِعمل، حملے کی شدید مذمت ،اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے حملے پر چین کا ردِعمل آ گیا۔چین نے کوئٹہ کے سرینہ ہوٹل پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔جاں بحق ہونے والوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ اسی دن علاقے میں ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے۔جب حملہ ہوا تو چنی وفد ہوٹل میں نہیں تھا۔ابھی تک کسی چینی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین اورپاکستان فطری دوست ہیں ان کے درمیان محبت اورجانثاری کویہ دھماکے متاثرنہیں کرسکتے ، ترجمان نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مشترکہ طور پر علاقائی، سلامتی اور استحکام کے قیام اور فروغ کے لیے اور پاکستان میں چینی شامل عملے اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چین پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Comments are closed.