چین نے سعودی عرب سے یومیہ 10لاکھ بیرل تیل خرید کرنا شروع کردیا

0
59

امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کےبعد سعودی عرب نے چین کو متبادل کے طورپر تیل کی درآمد کا وعدہ پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندیوں کے بعد سعودی عرب نے چین کو تیل کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ سعودیہ نے بیجنگ کے ساتھ کیا وعدہ پورا کردیا ہے اور اس وقت چین سعودی عرب سے یومیہ ایک ملین بیرل کے قریب تیل خرید رہا ہے۔ چین کی جانب سے سعودی عرب سے تیل کی خریداری کا یک نیا ریکارڈ ہے۔

چینی کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ بیجنگ ایشیائی ملکوں میں سعودیہ عرب کا خام تیل خریدنےوالا سب سے بڑاملک بن گیا۔ پچھلے ماہ چین نے 7 لاکھ 72 ہزار میٹر ٹن تیل سعودی عرب سے خرید کیا جو کہ ایک اعشاریہ 89 ملین بیرل کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ جولائی 2018ء کو سوئٹرزلینڈ کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی ایرانی تیل کی برآمدات مکمل طور پر بند کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا ایران کو عالمی منڈی میں اپنے تیل کی سپلائی سے نہیں روک سکتا۔ ایسا کرنا امریکیوں کے بس کی بات نہیں۔ میں کہتا ہوں‌ کہ اگر اتنی ہمت اور جرات ہے تو ایران کا تیل بند کر کے دکھائو اور اس کے بعد اس کے نتائج بھی دیکھو۔

ایرانی صدر کا یہ بیان امریکا اور خطے میں تیل برآمد کرنے والے دوسرے ملکوں کے لیے کھلی دھمکی تھی۔ اس دھمکی کے ساتھ ساتھ ایرانی بحریہ نے خطے میں فرضی دشمن سے نمٹنے کی تیاری کے لیے مشقیں بھی شروع کردیں۔

Leave a reply