چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے،اسحاق ڈار

ishaq dar

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔

باغی ٹی وی: اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی،یہ رقم حال ہی میں پاکستان نے چائنہ کو واپس ادا کی تھی پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار


علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چند دوست ممالک نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کے وعدے کیے تھے، اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ وہ ان وعدوں کو مکمل کریں اور صرف یہی تاخیر کی وجہ ہے۔

اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر حکومت کی طرف سے نہیں ہے، اس بار بات چیت بہت غیرمعمولی رہی ، بہت زیادہ مطالبات سامنے رکھے گئے، ہم نے ہر چیز مکمل کر لی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے، کوئی بھی نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر سمجھوتا نہیں کرے گا، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔

پانی کی عام بوتلوں میں کسی ٹوائلٹ سے بھی 40 ہزار گنا زیادہ جراثیم موجود …

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں سب سے پہلے آئی ایم ایف معاہدہ ویب سائٹ پر ڈالا تھا، اب بھی جیسے ہی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر پر بات کرتا ہوں، یہ کوئی نیا پروگرام نہیں جو اس حکومت نے کیا ہو، یہ آئی ایم ایف پروگرام 2019 میں شروع ہواجو 2020 میں مکمل ہوجانا چاییےتھا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 2013ء سے 2016ء تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا گیا تھا، لگتا ہے 2019ء میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملاتِ پروگرام نئی طرز کے تھے اسٹیٹ بینک اور دیگر قانون پارلیمنٹ نے منظور کیے جس کے بعد میری خیال میں مانیٹری پالیسی بہت زیادہ آزاد ہوگئی۔

فائرنگ کے بڑھتے واقعات، امریکا کے اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے تعمیر

Comments are closed.