اسلام آباد۔:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا چیک پیش کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کر رہے تھے۔ چیئرمین چائنہ تھری گورجز ووشینگ لیان نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے چیک پیش کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چائنہ تھری گورجز کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پچھلے تین ماہ سے پوری استعداد پر چل رہا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک فریم ورک کےتحت لگایا جانے والا پن بجلی کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت 720 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے بھرپور مالی مدد فراہم کرنے پر چین کے صدر شی جن پنگ، چینی کمپنیوں اور چین کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے چائنہ تھری گورجز کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ترجیحی بنیاد پر تکمیل اور اس منصوبے کو مکمل طور پر فعال کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور پاکستان میں ماحول دوست و کم لاگت پن بجلی کی فراہمی پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

دوسری طرف چین نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ان کے ملک کا شہری نہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ہم کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کے لئے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

وانگ وین بن نے کہا کہ میرے علم کے مطابق کراچی میں ہلاک ہونے والا شخص چینی شہری نہیں۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں ایک ڈینٹل کلینک میں فائرنگ سے رونالڈ ریمنڈ شا نامی شخص جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز پولیس نے تینوں افراد کو چینی نژاد پاکستانی قرار دیا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے میاں بیوی کے پاس کینیڈین شہریت ہے۔واضح رہے کہ واقعے کی ذمہ داری سندھو دیش پیپلز آرمی نامی نسبتاً غیر معروف تنظیم نے قبول کی ہے۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Shares: