افغانستان کے خود مختار اور آزاد ملک بننے میں مکمل حمایت کرینگے، چین کا اعلان خوشحال افغانستان

بیجنگ: افغانستان کے خود مختار اور آزاد ملک بننے میں مکمل حمایت کرینگے، چین کا اعلان خوشحال افغانستان،اطلاعات کے مطابق چین نے امریکا کو افغان مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان کو ایک آزاد اور خودمختار ملک بننے کیلئے مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اسلامی پالیسی کو آگے لے کر چل سکے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صحیح وقت پر انٹرا افغان مذاکرات کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسائل امریکا نے پیدا کیے اور اب افغانستان کو اکیلا چھوڑ کر اسے دوسرے ممالک پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چین کے کوئی سیاسی اور جغرافیائی مفادات نہیں ہیں۔

 

چینی نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں اور مختلف قومیتوں میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے۔ ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ چین خود مختار افغانستان کی حمایت کرتا ہے جہاں اسلامی پالیسیوں کو نافذ کیا جاسکے۔

Comments are closed.