بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اپنے حالیہ وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی ہر سطح پر پاکستان کی فوجی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کر رہی ہے، اور پاکستان کی نئی قائم کردہ ’’آرمی راکٹ فورس‘‘ اسی تعاون کا نتیجہ ہے جو چینی ماڈل پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایئر فورس نے ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران ’’کثیر جہتی آپریشنز‘‘ اور بی وی آر میزائلز کے استعمال سے اپنی جدید جنگی حکمت عملی کا عملی مظاہرہ کیا۔ نئی راکٹ فورس کمانڈ کو چین کے BeiDou سیٹلائٹ سسٹم کی مکمل معاونت حاصل ہوگی، جو 24 گھنٹے نگرانی اور میزائلوں کی درست نشانہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فورس ممکنہ طور پر بھارت کے ایگنی V نیوکلیئر میزائل پروگرام کا جواب ہے، جو 5000 کلومیٹر رینج اور زیرِ زمین بنکروں کو 80 سے 100 میٹر گہرائی تک تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پراوین ساہنی کے مطابق، چین کا یہ تعاون خطے میں طاقت کے توازن کو بدل سکتا ہے اور پاکستان کو دفاعی و عسکری لحاظ سے مزید مضبوط بنا دے گا، تاکہ وہ اپنی سرحدوں کا بہتر دفاع اور خطے میں اہم کردار ادا کر سکے۔
راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے لیے سیکیورٹی پلان جاری
ایمل ولی خان کی وزیراعظم سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
نالہ بئیں اور دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب