چین نے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ پر کنٹرول کرنے کے اسرائیلی عزائم پر سنگین تحفظات ہیں اور اسرائیل کو فوری طور پر اپنے خطرناک اقدامات بند کرنے چاہییں۔ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے۔
اس سے قبل جرمنی نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والا عسکری سامان برآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرِک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی اب اسرائیل کو وہ فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا جو غزہ میں استعمال ہو سکتا ہے۔چانسلر مرز نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا جواز سمجھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، اور اگلے نوٹس تک غزہ میں استعمال ہونے والے کسی بھی قسم کے فوجی سامان کی برآمد روک دی گئی ہے۔
ایران کے صوبے کرمان میں ٹرین حادثہ، 30 افراد زخمی
علیمہ خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، شیر افضل مروت کا الزام
ایمان اتحاد تنظیم وقت کی اہم ضرورت ۔تحریر: انجینئر علی رضوان چودھری