چین کی شراکت سے پاکستان ریلوے کے نظام کوتبدیل کریں گے، اعظم سواتی

0
67

اسلام آباد میں وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے چین کے سفیرمسٹرنونگ رونگ سے ملاقات کی ہے، باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک اورایم ایل ون کے حوالے سے امورزیر بحث آئے ہیں.

وفاقی وزیرنے چین کے سفیرکی خدمات کوسراہا ہے، چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پائیداردوستی بھائی چارے کا مظہر ہے، پاک چین اقتصادی راہداری، اقتصادی خوشحالی کے نئے دورکا آغازہوا ہے، اقتصادی راہداری کے منصوبے سے ملک میں روزگاراورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، پاک چین دوستی کومزید استحکام پہنچانے کیلئے ایم ایل ون پروجیکٹ کو جلد ازجلد شروع کرنے پراتفاق کیا ہے،

وفاقی وزیرنے مزید کہا ہے کہ ہم چینی حکومت کے خاص طورپرچین کے صد کے شکرگزارہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی ہے، ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاورسے کراچی چاروں صوبوں میں ہوگا، اس کی تعمیرمیں چینی اورمقامی لوگ کا م کرینگے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ودیگرامورپربھی بات چیت ہوئی ہے، وفاقی وزیرنے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پرچین کے سفیرکا شکریہ ادا کیا ہے.

چین کے سفیرنے کہاکہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا اوراس سے پاک چین دوستی کومزید استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اورملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے، چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا، یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔

Leave a reply