اسلام آباد:لداخ میں بھارتی فوج کی ہلاکتوں کے بعد چینی اور پاکستانی فوج کا پاک چائنہ بارڈر پر جشن،اطلاعات کے مطابق چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی خوب پٹائی اورہلاکتوں کے بعد چین اورپاکستانی کی سرحدی فورسز نے پاک چائنہ بارڈرپراس فتح کا خوب جشن منایا ہے
https://twitter.com/YasifXi/status/1273557041257291777
ادھرذرائع کے مطابق پاک چین بارڈر سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ چینی فوج کے کمانڈرنے اس جشن کا اہتمام کیا تھا اورپاک فوج کے جوانوں کو بھی اس جشن میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی ، اس موقع پر پاک چین دوستی کے نعروں سے فضاگونج اٹھی تھی
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس موقع پرچینی افواج کے کمانڈرنے اس بات کا عزم کا اظہارکیا کہ وہ بھارتی بالادستی کوبہت جلد تہس نہس کردیں گے ،یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی اس موقع بھارت کے خلاف اپنے جزبہ جہاد کا بھرپوراظہارکیا








