چینی باشندوں کی حفاظت اورنقل وحرکت سےمتعلق ایس اوپیزجاری

غیر ملکیوں کے لئے پہلے سے طے شدہ ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا
police

اسلام آباد: چینی باشندوں کی حفاظت اورنقل وحرکت سےمتعلق ایس اوپیزجاری کر دی گئیں، ایس او پیز ڈی آئی جی کی جانب سے وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں ، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی نے متعلقہ حکام کو چینی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

باغی ٹی وی : امن و امان اور سکیورٹی سے متعلق اجلاس کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکیوں کے ساتھ ڈیوٹی کرنیوالے سٹاف کا سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے غیر ملکیوں کی آمدورفت کی نگرانی کی جائے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ غیر ملکیوں کی ایڈوائزری پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے –

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان غیرملکیوں کی حفاظت اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں،چینی باشندے بغیر حفاظتی اقدامات کے نقل و حمل سے متعلق فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کریں گے، چینی باشندوں کی نقل و حرکت سے متعلق تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے سے اضلاع کی سطح پر رابطے میں رہیں گے، جبکہ غیر ملکیوں کے لئے پہلے سے طے شدہ ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔

Comments are closed.