پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : ایف آئی آر تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے، اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، فول پروف سکیورٹی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل چینی کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی، دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور وہ گہری کھائی میں جا گری، واقعے میں کوسٹر میں بیٹھے 5 چینی ہلاک جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

تھانہ بشام کے ایس ایچ او کے مطابق ہم نے بس سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی سلور کلر کی ٹویوٹا وِٹز کار تھی۔

چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گیزوبا کمپنی، جس کا عملہ اس حملے میں ہلاک ہوا، اس نے اپنا آپریشن معطل کر دیا ہے اور چینی عملے کو اگلے احکامات تک اپنی رہائش گاہ پر رہنے کو کہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

Shares: