اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدی سالک بشام خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینیئرزکی میتیں لے کر چین پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : چینی انجینیئرزکی میتیں پاکستان ائیرفورس کے طیارے سےچین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں، اس سے قبل بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 چینی انجینیئرز کے لیے نور خان ائیر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول رکھے گئے اور 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینیئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

پی آئی اے کا آپریٹنگ منافع میں ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

ججوں کی تقرری،چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ،دو ترامیم قومی اسمبلی میں جمع

Shares: