قصور
چینی نایاب،شہری پریشان،پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
تفصیلات کے مطابق قصور میں چینی نایاب ہو چکی ہے جس کی فی 50 کلو  تھیلا قیمت 10500 روپیہ ہو چکی ہے
 غریب دکاندار مہنگی چینی خرید کر بیچنے پر مجبور جبکہ ہیں بڑے مگرمچھ قانون کی گرفت سے دور ہیں
 غریب دکاندار مہنگی چینی خرید کر بیچنے پر مجبور جبکہ ہیں بڑے مگرمچھ قانون کی گرفت سے دور ہیں
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر چینی کی قلت نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے
خوردہ فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ خود مہنگی قیمت پر چینی خرید کر معمولی منافع پر بیچنے پر مجبور ہیں
مگر انتظامیہ کی کارروائیاں صرف چھوٹے دکانداروں تک محدود ہیں
عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر مہنگی چینی کی فروخت روکنے میں پیرا فورس کی کارکردگی کہاں ہے؟
بڑی ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے سے عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے
ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت مذید بڑھنے کا خدشہ ہے










