مزید دیکھیں

مقبول

چنیوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ملاوٹ شدہ دودھ اور ایکسپائرڈ اشیاء تلف

چنیوٹ (نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہِ صیام میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری، متعددد دکانوں پر چھاپے، جرمانے اور اشیاء ضبط۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ، ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سحری و افطار پوائنٹس پر انسپکشن کی۔ صفائی کی ناقص صورتحال، غیر معیاری اسٹوریج اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 50,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سحری کے اوقات میں دودھ کی دکانوں پر چیکنگ کے دوران ناقص معیار پر 36,000 روپے کے جرمانے کیے گئے، جبکہ 290 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اسی دوران کریانہ اسٹورز کی انسپکشن میں ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی پر 37,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 2 کلو غیر معیاری فوڈ آئٹمز ضبط کر لی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں رمضان بھر جاری رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں