چنیوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے مختلف علاقوں اور ہیلتھ مراکز کا دورہ کرکے مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی موجودگی کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بھی چیک کیا۔ گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں دریافت کیا اور بچوں کی انگلیوں پر نشان دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ہر مہم میں پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہر بچہ، ہر بار، دو قطرے ضروری ہیں۔”








