چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مہر طاہر سیال کی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن چنیوٹ کی رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے چناب کالج میں 3 روزہ فیملی گالا کا افتتاح کیا۔ فیملی گالا میں پھولوں کی نمائش، مینا بازار، فوڈ سٹریٹ، بچوں کیلئے پلے لینڈ شامل ہیں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا جشن چنیوٹ 2023 کے سپورٹس گالہ میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے گراونڈ پہنچ گئے انہوں نے فائنل میچ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے میونسپل کمیٹی ہال میں جاری سپورٹس گالہ میں تیکوانڈو کے مقابلہ جات کی فائنل تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے چھوٹے بچوں کے مقابلے دیکھے اور انکی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جشن چنیوٹ کی تقریبات 14مارچ تک جاری رہیں گیں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں