چنیوٹ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ )ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر اقدامات کریں گے ۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کسی منشیات فروش کو معافی نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے جانفشانی سے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے مل کر اور انکی نشاندھی پر معاشرتی نظام میں زہر گھولنے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا
ان خیالات کا اظہار ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری ، جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو ، چئیرمن پروفیشنل میڈیا گروپ اللہ رکھا چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری عامر صدیقی ، سیکریٹری اطلاعات رمضان شعیب ,نائب صدر مہر شوکت ڈاہر،نواب امجد علی، ڈاکٹر مزمل حسین ایڈووکیٹ ، سابق صدر سرور علی چوہدری ، حاجی اکرم ساگر چوہدری ، محبوب عالم بھولا ، کاشف سلطانی ، شیخ سمیر سمی ، بابر منیر ، توصیف الرحمن کانجو ، شاہ زیب چوہدری ، ناصر چوہدری ، ساجد منیر کالرو ، چوہدری دلشاد احمد ، عبدالرحمن کلیار ، جاوید اقبال کامریڈ ، ڈاکٹر ریاض شاہد ، ہارون ملک ڈاکٹر خالد یاسین سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی
اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے چنیوٹ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی صحافیوں نے ٹریفک مسائل سمیت منشیات فروشوں ، قمار بازوں اور دیگر معاشرتی جرائم سے متعلق گفتگو کی، جس پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ معاشرے میں بدامنی منشیات فروشوں اور دیگر جرائم کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
اس سلسلہ میں تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز تفتیشی افسران کو واضح ہدایات کردی گئی ہیں اور صحافیوں کی نشاندھی پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی