چنیوٹ: معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا
چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگرا ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ سٹی کو سیف فوڈ سٹی بنانے کے لیے متحرک-
فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٖڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پانی کی معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں بھرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اور دورانِ معائنہ معروف برانڈ کے جعلی لیبلز اور پانی کی بوتلیں برآمد کر لی ، یونٹ کو سربمہر کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا-
جعلی برانڈ کی پانی کی بوتلوں کے 50 پیٹس اور جعلی لیبلز بحقِ سرکار ضبط کر لیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق جعل ساز مافیاکاخاتمہ کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی اولین ترجیح ہے۔