چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمہر طاہر سیال)غازیان ایلیٹ فورس کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی
تفصیل کے مطابق ایلیٹ فورس آفس پولیس لائنز میں مہر یعقوب انسپکٹر انچارج مانیٹرنگ ایلیٹ فورس فیصل آباد اور
عمران خان سب انسپکٹر انچارج ایلیٹ فورس چنیوٹ کی زیر نگرانی غازیان ایلیٹ فورس چنیوٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ،جس میں ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئیے بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی تصاویر کو دفاتر میں باقاعدہ آویزاں کیا گیا،سب سے اعلی کارکردگی پر مہر اختر علی سیال،عطا محمد بھروانہ ،ممتاز حسین چوکھیا،چمن عباس لونا،آصف علی،آصف ،وقارالحسن،مزمل حسین،عابد حسین ہرل،ثاقب ندیم ،شفیع اللہ،یسین اورعرفان اشرف کو اعزازات سے نوازا گیا-
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved