چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

عید کے بعد کون کون ہو گا گرفتار، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عید کے بعد نیب جھاڑو پھیر دے گا،چھوٹی عید کے بعد دونو ں طرف گرفتاریاں ہوں گی، لاک ڈاوَن شہباز شریف کیلیے لاک اپ کا پروگرام ہے،نیب قانون میں ترمیم پر سپورٹ نہیں کروَں گا،نیب کےقانون میں ترمیم کرنے سے پیغام جائےگاکہ ہم خوف زدہ ہیں،عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں،یہ ٹی وی ٹی وی کھیل رہےہیں،شہبازشریف اپنے ٹریک پر خود پھنس گئے،انہیں کاغذ لانے کی اجازت نہیں ملےگی،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کو کھینچ کے رکھنا چاہیے،دو بڑی اپوزیشن جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں دم ہی نہیں ہے،روایتی سیاست دان اقتدار کی سیاست کو ترجیح دیتےہیں جمالی نے بھی ایک ووٹ سےحکومت کی تھی، 31جولائی سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،چھوٹی عیدپرقربانی نہیں،گرفتاریاں ہوں گی،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نےفضل الرحمان کواستعمال کیا،اگرمونس الہٰی نےجہانگیرترین سے ملاقات کی ہے تواچھی بات ہےچودھری سمجھ دارلوگ ہیں گیلی جگہ پرپاؤں نہیں رکھتے شہبازشریف اپنا سوفٹ ویئر بدلے تو ہی بچ سکتا ہے،میں ایک بیان دوں توجواب میں ایک بیان آئےگایہ اپوزیشن ہے،اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے،صرف بیان جاری کر دیتی ہے،

جہاز اور بسوں کو اجازت مل گئی ریلوے کونہ ملی، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

Comments are closed.