چترال : سالانہ ڈیلرز کنونشن کا اہتمام۔ بہترین کاروباری حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں

چترال : سالانہ ڈیلرز کنونشن کا اہتمام۔ بہترین کاروباری حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں
چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں سالانہ ڈیلرز کنونشن منعقد ہوا جس میں چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قمر قاضی کیانی مہمان حصوصی تھے۔جبکہ ان کے علاوہ خیبر پختون خواہ کے مین ڈیلر اویس اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈیلرز کنونشن میں خطیب شاہی مسجد مولوی خلیق الزمان نے تمام مہمانوں کو حسب روایات چترالی ٹوپی (پکول) تحفے کے طور پر پیش کیں۔اس موقع پر چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قاضی کیانی نے کہا کہ میں 2018 میں بھی چترال آکر کنونشن میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد ہمارا پروگرام ایبٹ آباد، پنڈی وغیرہ میں بھی منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چراٹ سیمنٹ پچھلے 37 سالوں سے پروڈکشن دے رہی ہے اور یہاں چار پانچ سال سے چترال سے بھی کافی ڈیمانڈ آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چراٹ سیمنٹ کا یہ موٹو ہے کہ وہ اعلےٰ معیار کا سیمنٹ تیار کرواتا ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتا۔اگر انتظامیہ کو میٹریل پر ذرا بھی شک پڑے تو ہم را میٹرییل کو ضائع کرتے ہیں۔ ہماری کمپنی کبھی بھی مقدار اور معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں کرتی۔ 1985 میں چودہ سو ٹن فی دن پیداوار دے رہی تھی اس کا پیداوار بڑھتا رہا اور ابھی موجودہ ساڑھے پندرہ ہزار ٹن روزانہ سیمنٹ پیداوار ہے مگر ا س کی معیار کی بڑی سختی سے جانچ پڑتال ہوتی ہے اور اس فیکٹر ی کے اعلےٰ قیادت کی ہدایات ہیں کہ اگر میٹریل میں ذرا بھی شک پڑے تو اسے ضائع کرے مگر سیمنٹ کی معیار کو حراب نہیں ہونے دیتے۔ابھی ڈی آئی خان میں دس ہزار ٹن کا ایک اور فیکٹری لگارہے ہیں جونہی ملک کے حالات بہتر ہوں گے تو ہمارے دس ہزار ٹن کا ایک نیا پلانٹ آجائے گا اور ہمارا پیداوار مزید بڑھے گا۔

اس موقع پر انہوں نے تمام ڈیلرز حضرات پر زور دیا کہ اگر ان کے ذہن میں کوئی مشورہ، تجویز ہو جس سے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم مزید بہتری کی طر ف ایک قدم بڑھا سکتے ہیں تو آپ کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے اویس خان شنواری جو مین ڈیلرز ہے اور دیگر ڈیلرز حضرات کی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا کہ یہ لوگ نہ صرف ہمارے ڈیلرز ہیں بلکہ ہمارے بزنس پارٹنرز بھی ہیں۔
ڈیلرز کنونشن میں تمام مہمانوں کو سووینیر ز اور ڈیلرز حضرات کو شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔ تقریب کے آحر میں تمام شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ چترال سیمنٹ کی جانب سے اس سالانہ ڈیلرز کنونشن میں کثیر تعداد میں کاروباری حضرات نے شر کت کی جو بعد میں خطیب خلیق الزمان کی دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔

Comments are closed.