چترال:کینسر کے مریض کی حکومت اور مخٰیر حضرات سے امداد کی اپیل

چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) غریب مزدور کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ غلام نبی ولد میر سکنہ شاہ میراندہ سینگور حال دنین، چترال بازار میں خوشبو، عطر وغیرہ بیچ رہا تھا اور اپنے اہل و عیال کیلیے رزق حلاق کما رہا تھا۔ڈیڑھ سال قبل اسے گلے کا کینسر لاحق ہوا جس کی وجہ سے وہ مزدوری کرنے سے قاصر رہا۔

اس نے شوکت خانم کینسر ہسپتال سے علاج شروع کروایا۔ اس کے دو بھائی بھی معذور ہیں۔ غلام نبی کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اس نے دنین میں چھوٹا سا گھر خریدا تھا مگر جب وہ کینسر کی مرض میں  مبتلا ہوا تو اس کے بچے فاقہ کشی کے شکار ہونے لگے۔ غلام نبی گوجر برادری سے تعلق رکھتا ہے جس کی کوئی خاص جائیداد یا دیگر ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے۔

غلام نبی نے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے دنین میں اپنا ذاتی مکان بھی فروخت کردیا۔غلام نبی خود کھانے پینے سے محروم ہوا اور سرنج کے ذریعے وہ نرم خوراک لیتا رہا۔ اس کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ غلام نبی کے مطابق جب وہ بیمار پڑ گیا تو کام کاج کے قابل بھی نہیں رہا۔اب وہ کافی حد تک صحت یاب ہو چکا ہے مگر کام کاج اور مزدوری کرنے کا قابل نہیں رہا۔ اس نے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ اس کے بیوی بچے اور بورھے ماں باپ فاقہ کشی کے شکار نہ ہو۔
وہ اب مستجپاندہ میں کرایے کے مکان میں رہتا ہے اور کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ بھی برداشت نہیں کرسکتا۔
غلام نبی اب بھی زیر علاج ہے اور منہ کی کینسر کی وجہ سے وہ صرف این جی ٹیوب اور سرنج کے ذریعے نرم خوراک پیٹ میں داخل کرواسکتا ہے، منہ کے ذریعے وہ کچھ کھانے سے محروم ہے۔
مخیرحضرات غلام نبی کے درج ذیل ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔ 03409862968

Leave a reply