چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر کھدائی کے دوران دھماکے میں ایک شخص زخمی جبکہ آٹھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے، ضلع چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر دھماکے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بونی چترال سڑک کی کشادگی کیلیے پہاڑی کی کٹنگ کی جارہی ہے جس میں بارودی مواد کی مدد سے دھماکہ کر کے پہاڑ کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم دھماکے سے ایک شخص زخمی جبکہ قریبی گھروں کو نقصان پہنچا ہے،
مقامی افراد کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بونی میں زلزلہ کی سی صورت حال پیدا ہوئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے۔ تقریباً تین کلو میٹر تک دور جاکر پتھر لگنے سے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ممتاز حسین نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔
مقامی لوگوں کی جانب سے متعلقہ تھانہ بونی کو رپورٹ کرکے این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،۔ یاد رہے علاقے کے مکینوں نے بیس روز قبل ڈپٹی کمشنر اپر کو خطرات کی نشاندہی کی تھی لیکن ان کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی تھی،
Shares: