وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کا فقدان

0
214
rom

وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کی فقدان شدید اختیار کر گیا ۔ حفاظتی دیوار بھی موجود نہیں ،

چترال ( فتح اللہ) وادی رومبور کا شمار سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے یہاں مقامی لوگوں سمیت ہزاروں سیاح سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں۔ مگر یہاں صحت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔ وادی رومبور میں صحتِ عامہ کا مسئلہ حل طلب ہے بد قسمتی سے ابھی تک یہان کے سول ڈسپینسری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کا برابر ہے ۔ جس کے باوجود بھی یہاں کے عملے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔

عنایت اللہ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سول ڈسپنسری ہسپتال میں اسٹاف کی جانب سے فراہم کردہ خدمات سے مطمئن ہیں جبکہ یہاں پر ادویات کی کمی اسٹاف اور عوام کے درمیان بدنظمی کا ماحول پیدا کر رہا ہے جس کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال کو چاہیے کہ وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال کو وافر مقدار میں ادویات فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو ، یہ وادی چترال سے کافی دور ہے دور افتادہ ہونے کی وجہ سے یہان سے چترال یا آیون جانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ یہان موسم سرما کی شدت سردی کی وجہ سے نزلہ ،زکام ، گلے میں خرش اور بخار جیسے درجنوں بیماریوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ جس پر کوئی بھی غریب عوام چالیس سے پچاس کلومیٹر سفر کرکے علاج نہیں کرسکتے ہیں ۔ لہذا ڈسٹرکٹ انتظامیہ خصوصی طور پر اس پر عملدرآمد کرایے تاکہ ہم بھی آسانی سے علاج کرانے میں کامیاب ہو جائے ۔

مزید بتایا کہ یہاں ہسپتال کی حفاظتی دیوار بھی بارش کے باعث گر گیا تھا اور عرصہ دراز سے یہان پر بھی کوئی کام نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہان آنے والے باپردہ خواتین بھی پریشان ہیں جس کے علاؤہ یہاں کے املاک بھی غیر محفوظ ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے گزارش کرتے ہیں کہ وادی رومبور کے سول ڈسپینسری ہسپتال کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر فوری طور پر حل کیا جائے ۔

Leave a reply