دریائے چترال پر چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی
اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر دریائے چترال پر چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔
باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق چیئر لفٹ کی رسیہ ٹوٹنے سے اس میں سوار تین افراد پھنس گئے مگر ڈیزاسٹر ٹیم نے ڈولی کو کنارے پر کھینچ لیا تھا ڈیزاسٹر اہلکار نے ڈولی کو رسی سے باندھ کر واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچا اور تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بٹگرام میں بھی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 8 طالب پھنس گئے تھے جنہیں آپریشن کے تقریباً 15 گھنٹوں بعد ریسکیو کیا گیا تھا، اور ریسکیو کیے گئے افراد میں عرفان، نیاز محمد، رضوان، گلفراز، شیر نواز، ابرار، عطا اللہ اور اسامہ شامل تھے-
دنیا میں پہلی بارآسٹریلوی خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا اور 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جی او سی ایس ایس جی نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی، آرمی چیف کی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن، ایس ایس جی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا، پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پی اے ایف کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا، سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی۔
شاعرہ،ادیبہ اور سینئر پارلیمنٹرین بشریٰ رحمن
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں پاک فوج، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں، آپریشن میں سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہ ایک انتہائی مشکل اور کٹھن آپریشن تھا پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغازکیا،ریسکیو آپریشن میں شامل تمام ٹیموں نےاس منفرد آپریشن کوسرانجام دیکراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، افواج پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے، افواج پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔