چترال : بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بونی میں زلزلہ کی سی صورت حال پیدا ہوگئی،لوگ خوف و ہراس،3 کلو میٹر دورتک پتھر لگنے سے گھروں کو نقصان پہنچا

چترال ،باغی ٹی وی (نامہ گل حماد فاروقی )چترال، بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان
چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر این ایچ کی بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی اور آٹھ گھروں کوجزوی نقصان، بے مُہار این ایچ اے نہ کسی کی سنتا ہے نہ کسی کو مانتا ہے ۔ بونی کے سامنے پہاڑی پر شام کے وقت بلاسٹنگ کرنے سے گاؤں بونی کے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک شخص ممتاز حسین زخمی ہوئے ۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بونی میں زلزلہ کی سی صورت حال پیدا ہوگئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ،تقریباً تین کلو میٹر دور جاکر پھتر لگنے سے آٹھ گھروں کا جزوی نقصان ہوا جبکہ ایک جوان ممتاز حسین زخمی ہوئے جسے فوری ہسپتال پنچانے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کی حالت خظرے سے باہر بتائی گئی۔

خبر ملتے ہی تحصیل چیئرمین سردار حکیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ویلیج چیئرمین بونی 2 انوار ولی خان بھی موجود تھے علاقے کے مکینوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ تحصیل چیئرمین موقع پر پراجیکٹ منجیر سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیل ان تک پہنچائی جبکہ متعلقہ تھانہ بونی کو رپورٹ کرکے این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کی درخواست دی۔

یاد رہے کہ علاقہ مکین حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ایک سال سے انتظامیہ، متعلقہ ادارہ اور یہان تک کی عدالت کو بھی اپنی تحفظات سے آگاہ کررہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا انجام کار ان کے تحفظات درست ثابت ہوئے

تقریباََ 20 روز قبل ڈپٹی کمشنر اپرچترال کو درخواست دیکر موقع پر خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہ نکلا ،ساتھ ملبے کوبالواسطہ دریا میں ڈال کر قریب کے گاؤں کے لیے مزید خطرات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ اس کا کوئی موزوں حل تلاش نہ کیا گیا تو بونی کو دریاہ کی کٹاو کے زد میں آنے کا شدیدخطرہ موجود ہے۔

جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان میں سید ابراہیم شاہ،سہراب،قدیرشاہ،محمد،شاکر وغیرہ شامل ہیں

Leave a reply