چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی) بالائی علاقہ یارخون لشٹ میں سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد کے دعوت پر کثیر تعداد میں لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل۔
ضلع اپر چترال کے وادی یارخون لشٹ کے مختلف دیہات کا سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام محمد نے دورہ کیا۔ حاجی غلام محمد نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹریین کے ٹکٹ پر پی کے ون کے نشست پر امیدوار حاجی غلام محمد کے سابقہ خدمات کے پیش نظر عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
حاجی غلام محمد نے وادی یارخون کے علاقے لشٹ، شوست اور آس پاس کے دیہات کا دورہ کیا جہاں ان کے سابقہ خدمات کے بناء پر علاقے کے لوگوں نے ان کو خوش آمدید کہا اور ان کی دعوت پر لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ وہ آنے والے انتخابات میں حاجی غلام محمد کی حسب سابق پھر پور انداز میں حمایت کرکے ان کو ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کریں گے۔
لوگوں نے حاجی غلام محمد کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اپر چترال کے علاقوں میں اپنے دور میں کافی ترقیاتی کام کیے تھے جن میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر، آبنوشی اور آبپاشی سکیموں کی تکمیل وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں اعلان کیا اور اب ان کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے ون کے امیدوار بھی ہے۔
علاقے کے عوام نے امید ظاہر کی کہ آنے والے انتخابات میں امید کی جاتی ہے کہ اس پارٹی کی حکومت صوبے میں آئے گی اور حاجی غلام محمد کے منتخب ہونے کی صورت میں انہوں نے پرویز خٹک سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کو صوبائی وزارت بھی دے تاکہ وہ اس پسماندہ اور دور آفتادہ علاقے کی بھر پور انداز میں خدمت کرسکے۔
علاقے کے عمائدین نے حاجی غلام محمد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ضرور اپنا قیمتی ووٹ ان کے حق میں استعمال کریں گے تاکہ اس پسماندہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک بار پھر آغاز ہوسکے۔
علاقے کے لوگوں نے اس بات پر نہایت مایوسی کا اظہار کیا کہ اس سے پہلے انہوں نے سردار حسین کو بھی کامیاب کیا تھا مگر وہ ایم پی اے بننے کے بعد نہ تو دوبارہ یہاں آئے اور نہ کسی کا فون تک اٹینڈ کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ مزید پسماندہ رہا۔
لوگوں نے حاجی غلام محمد سے مطالبہ بھی کیا کہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کی صورت میں اس علاقے میں ڈگری کالج برائے خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ ایک دیہی مرکز صحت یا ٹی ایچ کیو تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ مستوج سے یارخون بروغل سڑک کی تعمیر پر بھی کام کا غاز کرے۔
حاجی غلام محمد نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختصر نوٹس پر ان کا بہت والہانہ استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ شدید سرد موسم کے باوجود کثیر تعداد میں جمع ہوئے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ضرور ان کے حق میں استعمال کرتے ہوئے انہیں رکن صوبائی اسمبلی منتخب کریں گے تاکہ اس پسماندہ علاقے میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوسکے۔ اس موقع پر کافی لوگوں نے ان کے جماعت میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
اس مہم کے دوران حاجی غلام محمد نے ضلع اپر چترال کے یار خون لشٹ کے مختلف علاقوں، پاور اونوچ، دیزگ، دوبار،کروش، میراگرام،کوتان لشٹ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے خواتین نے بھی ان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ غلام محمد کو آنے والے انتخابات میں ضرور جتواکر صوبائی اسمبلی کا رکن بنائیں گے تاکہ ان پسماندہ ترین علاقو ں میں ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا جال بچایا جاسکے جسے پچھلی کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا۔
حاجی غلام محمد سابق ایم پی اے نے علاقے کے معززین کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ وہ ان کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے اور آنے والے انتخابات میں اگر ان کو خدمت کا موقع ملا تو ان پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔