چترال، پیپلز پارٹی، ن لیگی ،جماعت اسلامی کے کارکنان کی سینیٹر طلحہ محمود کی حمایت

0
108
talha

حلقہ این اے ون چترال میں سینیٹر طلحہ محمود کی بھر پور انتخابی مہم جاری ہے، طلحہ محمود نے خود چترال میں ڈیرے ڈال لئے اور ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں، اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما انکی حمایت کر رہے ہیں.

پیپلز پارٹی کے رہنما سرور غازی نے چترال سے سینیٹر طلحہ محمود کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سالوں سے پیپلز پارٹی میں تھے، ن لیگ بھی یہاں سے جیتی لیکن ہمارے لئے کسی نے کچھ نہ کیا، ہم نے ایک نہر کا مطالبہ تھا جو پورا نہیں ہوا، ہمیں طلحہ محمود سے امید ہے کہ ضرور وہ ہماری خواہش پوری کریں گے، اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ سرور غازی کا شکر گزار ہوں، انکا پیپلز پارٹی میں اثرو رسوخ رہا ہے، کاموں کے حوالہ سے اپنی پوری کوشش کریں گے، آٹھ فروری کے دن پتہ لگے گا کہ ہماری امیدیں پوری ہوئیں تو چترال میں بہت بہتری آئے گی، حکومتی وسائل کے ساتھ فاؤنڈیشن کو بھی یہاں لائیں گے تا کہ چترال کے شہریوں کی زندگی بدلے

پی پی پی اپر چترال کے نائب صدر شمس الرحمن لال پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے اور انہوں نے سینیٹر طلحہ محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا،

شاگرام تورکہو اپر چترال: مفتی محمد نصیر الدین نے محمد طلحہ محمود کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن کمپیئن میں بھرپور حصہ لینے اور بھاری اکثریت سے جتوانے کیلئے پرعزم ہیں.

شاگرام تورکہو اپر چترال : ریٹائرڈ آرڈنری کیپٹن عظمت اللہ مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کرجمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئےاور الیکشن میں NA-1 طلحہ محمود کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ میرے ن میں آنے سے پہلے بہت کم ووٹ تھے، اسی پچاسی ووٹ ملتے تھے، جب میں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تو 460 ووٹ نکلے، اب میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر جے یو آئی میں شامل ہو رہا ہوں، آج کے بعد میں ایک معمولی کارکن ہوں اور ہمیشہ ساتھ دوں گا.

پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی کے ارکان مستعفی ہو کر حلقہ این اے ون چترال میں سینیٹر طلحہ محمود کی حمایت کرنے لگے، زنگ لشٹ تورکہو اپر چترال میں وسیع الدین سابق یوتھ کونسلر پی ٹی آئی، موجودہ یوتھ صدر یوسی کھوت، نصیرالدین پی ٹی آئی ابراہیم غازی پی ٹی آئی، سمیع الدین پی ٹی آئی، جنید الرحمٰن، شکیل احمد کسان کونسلر پی ٹی آئی، گلزار غازی پی ٹی آئی، نعیم الرحمٰن پی ٹی آئی ، حاجی حسین پی ٹی آئی، رحمت جلیل جماعت اسلامی، سردار عالم پی ٹی آئی، سمیع الرحمٰن پی ٹی آئی، ضیاء الرحمٰن پی ٹی آئی، معراج پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتے ہوئے جے یو آئی میں شامل ہو گئے.

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے چترال کا سفر کیا تو ایسا لگتا تھا کہ یہاں کے لوگ آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ یہاں بجلی ہے، نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی اچھی سڑکیں ہیں۔ چترال ایک سیاحتی علاقہ ہے جہاں قدرت نے بہت کچھ تخلیق کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے اسے نظر انداز کیا ہے،ہم یہاں کی عوام کو سہولیات دیں گے،چترال کے لوگوں سے مجھے محبت ملی، یہ لوگ مہمان نوازی میں مشہور ہیں،کبھی مایوس نہیں کرتے، انکی بڑی روایات ہیں، میں لوگوں کے لئے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرتا رہا ہوں، اگر چترال کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا تو چترال کے لوگوں کو پسماندگی سے نکالنے کے لئےبھر پور کوشش کروں گا.

ماضی میں چترال کے عوام کو محتلف بہانوں سے دھوکہ دیکر ان سے ووٹ لیا گیا۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود

سینیٹر طلحہ محمود کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

طلحہ محمود اور چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کے درمیان نوک جھونک

Leave a reply