چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی)چترال میں کئی اساتذہ اور ہزاروں شاگردوں کا استاد سید غفار سکنہ سینگور 96 سال کے عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ چترال کے پہلے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محتلف سکولوں، کالجوں، اور جامعات میں اساتذہ ہیں جبکہ کئی شاگرد اعلےٰ عہدوں پر بھی تعینات ہیں۔ سید غفار مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور کل رات اچانک بیماری میں شدت آگئی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے اور اپنے خالق خقیقی سے جاملے۔
وہ عبدالغفور، رشید الغفور ڈی سی آفس، ساجد الغفور لفٹیننٹ کرنل اور غفور احمد سماجی کارکن کے والد تھے۔ ان کے آباء و اجداد اوویر سے آکر سینگور میں آباد ہوئے تھے اور وہ معلم کے پیشہ سے وابستہ ہوئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ کثیر تعداد میں فوجی و سول افسران، اساتذہ، ان کے شاگرد اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ان کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کیلئے سینگور لوٹ دیہہ میں انتظام کیا گیا ہے۔