چترال سے باغی ٹی وی کے نمائندے، سینئر صحافی گل حماد فاروقی وفات پا گئے
گل حماد فاروقی کو دل کا دورہ پڑا، انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم انکی موت ہو گئی،انا اللہ وانا الیہ راجعون،انہیں ان کے آبائی گاؤں چارسدہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
مرحوم گل حماد فاروقی عرصہ ایک سال سے باغی ٹی وی کے ساتھ وابسہ تھے، انہوں نے کیلاش فیسٹول سمیت چترال کے اہم پروگراموں کو کور کیا تھا،مرحوم نے ہر مشکل وقت میں چترال میں صحافت کو زندہ رکھا۔ مختلف ٹی وی چینلز میں بطور چیف رپورٹر بھی کام کرتے رہے اور چترال کے چیدہ چیدہ مسائل ارباب اختیار تک پہچانے کی بھرپور کوشش کی، خاص طور پر سڑکوں کے لئے ان کے جہد وجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آج ان کی رحلت سے پوری چترال قوم ایک توانا آواز سے محروم ہوگئی۔
حالیہ شدید برف باری کے باعث چترال میں مواصلاتی نظام درہم برہم بجلی، ٹیلیفون، انٹرنیٹ، سروس معطل تاہم لواری سرنگ کے ساتھ اب دیگر وادیوں کے راستے بھی ٹریفک کیلیے کھولے جارہے ۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں#baaghitv #rain @DCLowerChitral pic.twitter.com/ldAeW6ZGOd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 8, 2024
چترال شہر اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج , خراب ٹرانسفارمروں کی وجہ سے گھروں کے فریج، واشنگ مشین بجلی کا سامان جل جاتا تھا، مولانا عبد الاکبر چترالی کے صوابدیدی فنڈ سے ان لوگوں میں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر تقسیم ہوئے ، تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں pic.twitter.com/ZOazURQlnw
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 14, 2023
نمائندہ باغی ٹی وی گل حماد فاروقی کی وفات پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان ، باغی ٹی وی کی ٹیم نے افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.
بے باک صحافت کے علمبردار گل حماد فاروقی کو چترال پریس کلب کی رکنیت سے محروم رکھا گیا تھا،
انچارج نمائندگان باغی ٹی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی کہتے ہیں کہ "مرحوم گل حماد فاروقی سے کل ہی فون پر مختلف مسائل پر تفصیل سے بات ہوئی تھی ،ان کے بقول بے باک صحافت اور مسائل پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے انہیں چترال پریس کلب کی رکنیت نہ دی گئی ،کہاگیا یہ مقامی نہیں ہے ،حالانکہ اخونزادہ گل حماد فاروقی کا چترال میں اپنا ذاتی گھر تھا،ان کی بیوی کا تعلق بھی چترال سے ہے ،دنیا میں تو بیوی کی وجہ سے ملکی شہریت مل جاتی ہے ،فاروقی صاحب کو ان کی خواہش کے باوجود چترال پریس کلب کی رکنیت نہ دی گئی
اخونزادہ گل حماد فاروقی کی ناگہانی موت پر بہت افسوس ہوا ،باغی ٹی وی ایک ایسے سینئر باکمال نمائندے سے محروم ہوگیا ہے ،مدتوں تک یہ خلا پورا نہیں ہوسکے گا۔
چترال :گلوف ٹو پراجیکٹ،حفاظتی دیواریں،کمیونٹی ہال کی تعمیر،لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے مٖحفوظ ہوگئے
چترال :دروش ،2 افراد کاجنگل میں سفاکانہ قتل۔ ورثاء کالاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج
چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی
شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر، چترال کی گلگت کو شکست
گل حماد فاروقی اکیلا تھا مگر اپنے آپ میں ایک لشکر تھا،بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے گل حماد فاروقی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ "آج صحافت کے درخشاں ستارے گل حماد فاروقی کی اچانک موت کا سن کر دل رنجیدہ ہوا،گل حماد فاروقی اکیلا تھا مگر اپنے آپ میں ایک لشکر تھا،اللّٰہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین”
بلال یاسر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "چترال ،ساری زندگی میڈیا کے ذریعے چترال اور چترالیوں کے لیے آواز بلند کرنے والے سنیئر صحافی گل حماد فاروقی کی لاش فلائنگ کوچ کی چھت پر رکھ کر آبائی علاقہ چارسدہ کے لیے روانہ کی جارہی ہے ، محسنوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے”۔
چترال ۔ ساری زندگی میڈیا کے ذریعے چترال اور چترالیوں کے لیے آواز بلند کرنے والے سنیئر صحافی گل حماد فاروقی کی لاش فلائنگ کوچ کی چھت پہ رکھ کر ابائی علاقہ چارسدہ کے لیے روانہ کی جارہی ہے ، محسنوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے۔ #journalism pic.twitter.com/qLjQ14twY1
— Bilal Yasir (@BilalYasirBjr) April 27, 2024